حیدرآباد۔15۔مئی (اعتمادنیوز)آندھرا پردیش کے گورنر کو ن؟ اس سوال کے ساتھ
ہی ہم اسکا جواب ای ایس ایل نرسمہن سے دیتے ہیں ۔لیکن اب تلنگانہ ریاست
وجود میں آنے کے بعد تلنگانہ کے گورنر کون اور آندھرا پردیش کے گورنر کون ‘
تو اب اسکا بھی جواب ای ایس ایل نرسمہن ہی ہے۔ کیونکہ
دونوں ریاستوں کے
لئے مشترکہ گورنر کی حیثیت سے ای ایس ایل نرسمہن کو ہی مقرر کرنے کا فیصلہ
کرنے ہوئے کل وزیر اعظم منموہن سنگھ نے فائل پر دستخط کر دیا۔ اور اس فائل
کی صدر جمہوریہ کے دربار میں بھی منظوری دے دی گئی۔ چنانچہ ای ایس ایل
نرسمہن دونوں ریاستوں کے مشترکہ گورنر رہینگے۔